ابنا: امریکہ کے سابق صدور بیل کلنٹن اور جارج بش کے مشیر جیمز دوبینز نے ارنا کے ساتھ گفتگو کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان مرحلہ وار مذاکرات اور ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف یورپ کی یکطرفہ پابندیوں کے بارے میں اپنے مواقف کی وضاحت کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما کے اس بیان کی جانب اشارہ کیا کہ ایران کے لۓ پرامن ایٹمی توانائي سے ہمکنار ہونے کا راستہ موجود ہے کہا کہ باراک اوباما نے اپنے اس بیان کے ذریعے اس بات کا عندیہ دیا ہےکہ وہ ایران کے ایٹمی حقوق کو تسلیم کرنے کے مقصد سے اس کے ساتھ مذاکرات کرنے پر تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110